Monday May 6, 2024

ریٹائرڈ ہوتے ہی یہ کام شروع کر دوں گا شعیب ملک نے ایسی بات کہہ ڈالی چاہنے والے ایک دوسرے کامنہ ہی دیکھتے رہ گئے

ریٹائرڈ ہوتے ہی یہ کام شروع کر دوں گا شعیب ملک نے ایسی بات کہہ ڈالی چاہنے والے ایک دوسرے کامنہ ہی دیکھتے رہ گئے

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ کپتانی کی کوئی خواہش دل میں نہیں،جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے سے قبل قیادت قومی ذمہ داری سمجھ کر قبول کی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کمبی نیشن تبدیل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں،فیملی 18فروری کو دبئی آرہی ہے، بہت خوش ہوں کہ بیٹا اذہان

بھی ساتھ ہوگا،اس کی کمی محسوس کرتا ہوں،ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ چھوڑ کرورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کروں گا،ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا ٹی وی شو شروع کرنا چاہتا ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ کپتانی کی کوئی خواہش دل میں نہیں ، جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے سے قبل قیادت قومی ذمہ داری سمجھ کر قبول کی، میرا نام بھی سرفراز احمد نے دیا تھا، پاکستان ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے۔سرفراز، محمد حفیظ یا میں خود ہم سب کپتان ہیں، میڈیا میں کیا آتا ہے، اس سے کوئی غرض نہیں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، سرفراز احمد مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، ورلڈکپ میں قیادت کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین بہترین انتخاب ہیں، میڈیا کو ابھی انھیں اور ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ سوالات کرتے اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کمبی نیشن تبدیل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں۔انھوں نے کہا کہ اس بار کوشش کی ہے کہ بیٹنگ لائن غیر ملکی ہے تو بولرز ملکی ہوں،شعیب ملک نے شعیب اختر کو مشکل ترین بولرقرار دیدیا،آل رانڈر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور نیٹ میں سابق اسپیڈ اسٹار کا سامنا کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا، اسی دشواری کا سامنا دنیا کے کئی بہترین بیٹسمین بھی کرتے تھے۔شعیب ملک بڑی بیتابی سے بیٹے کی یواے ای آمد کے منتظر ہیں،آل رانڈر کا کہنا ہے کہ فیملی ہر سال پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کیلیے آتی ہے،ان کی موجودگی میں کھیلتے ہوئے حوصلہ بڑھتا ہے،اس بار بھی فیملی 18فروری کو آرہی ہے، بہت خوش ہوں کہ بیٹا اذہان بھی ساتھ ہوگا،اس کی کمی محسوس کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے

بعد ایک روزہ کرکٹ چھوڑ کر آئندہ سال شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کروں گا، بعد ازاں اپنا ٹی وی شو شروع کرنا چاہتا ہوں۔شعیب ملک بطور بیٹسمین اعتماد دلانے والے کوچز اور کپتانوں کے شکرگزار ہیں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نیٹ میں ہمیشہ بولنگ پریکٹس بھی کرتا ہوں، میچ کی صورتحال کے مطابق آف اسپن کا ہنر آزمانے کو بھی تیار ہوتا ہوں لیکن بڑی ذمہ داری ہمیشہ بیٹنگ ہی رہی ہے۔

FOLLOW US