Monday May 6, 2024

پی ایس ایل کوکامیاب بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے سابق مایہ ناز آل رائونڈر نے ایسا مشورہ دے ڈالا کہ ہر کوئی حیران

پی ایس ایل کوکامیاب بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے سابق مایہ ناز آل رائونڈر نے ایسا مشورہ دے ڈالا کہ ہر کوئی حیران

دبئی (آئی این پی)پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے پاکستانی شائقین سے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر کی خدمات انجام دینے والے وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی شائقین سے درخواست کی

کہ وہ لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اور ہر پاکستانی کی لیگ ہے، پاکستان نے یہ لیگ اپنے شائقین کے لیے بنائی ہے، لیگ میں شامل تمام چھ ٹیموں کے مالکان پاکستانی ہیں۔انہوںنے کہا کہ آپ چاہے میچز دیکھنے کے لیے دبئی، شارجہ یا ابوظہبی کے اسٹیڈیم آئیں یا پاکستان آئیں، چاہے ٹیلی ویژن پر میچ دیکھیں، بس اس لیگ سے لطف اندوز ہوں۔پاکستان سپر لیگ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد میں شدید محنت صرف ہوتی ہے لہذا ایک معمولی ملازم سے لے کر پی سی بی چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے تمام ذمے داران تک ہر فرد تعریف کا مستحق ہے لیکن اس کو کامیاب بنانے میں صرف شائقین ہی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور جلد وہ دن آئے گا جب پوری لیگ پاکستان میں منعقد ہو گی۔

FOLLOW US