Thursday January 23, 2025

اب ہو کر کٹ شا ئقین کا مزہ دوبالا ’’ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آرہے ہیں‘‘ دعوت نامہ وزیر اعظم کو کس نے بھجوایا ؟ نام جان کر آپ بھی جھوم اُٹھیں گے

اب ہو کر کٹ شا ئقین کا مزہ دوبالا ’’ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آرہے ہیں‘‘ دعوت نامہ وزیر اعظم کو کس نے بھجوایا ؟ نام جان کر آپ بھی جھوم اُٹھیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کے فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کا امکان ہے تاہم فوری طورپر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے

کہ وہ ا س دعوت نامے کو قبول کریں گے یا نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے ۔خیال رہے کہ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے ، پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے ،آج پہلا باقاعدہ میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ، کچھ دیر قبل پی ایل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں آئمہ بیگ ، فواد خان اور جنون بینڈ کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہر کیا گیا ، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ، کہ ہم پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں ، پی ایس ایل کے آخری میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے پر خوشی ہے ، اس موقع پر ماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان ، وزیر اعظم عمران خان کا تذکرہ کرنا نہ بھولے ، انہوں نے انتہائی پرجوش انداز میں وزیر اعظم عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپی سے تو دیکھیں گے اگرچہ اس پیشہ وارانہ شدت سے نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کا نام سنتے ہی گراونڈ میں موجود شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل دیا گیا۔

FOLLOW US