Thursday January 23, 2025

کپتانی کی کوئی خواہش دل میں نہیں مگر ۔۔۔پی ایس ایل فور شروع ہونے سے قبل شعیب ملک نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

کپتانی کی کوئی خواہش دل میں نہیں مگر ۔۔۔پی ایس ایل فور شروع ہونے سے قبل شعیب ملک نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کپتانی کی کوئی خواہش دل میں نہیں جب کہ جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے سے قبل قیادت قومی ذمہ داری سمجھ کر قبول کی۔سابق کپتان شعیب ملک نے دبئی میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں کپتانی کی کوئی خواہش نہیں، جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ سے قبل صبح کو ہی بتایا گیا کہ آپ کو قیادت کرنا ہوگی، اس وقت ملک کو ضرورت تھی، قومی ذمہ داری سمجھ کر ٹیم کی کمان سنبھالی،

میرا نام بھی سرفراز احمد نے دیا تھا، پاکستان ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز، محمد حفیظ یا میں خود ہم سب کپتان ہیں، میڈیا میں کیا ا ٓتا ہے، اس سے کوئی غرض نہیں، میں بطور کھلاڑی ملک کیلیے بہتر پرفارم کرسکتا ہوں، کپتان نہ بھی ہوں تو آپ ٹیم کیلیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، بطور سینئر ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر بنانے، نوجوانوں کی رہنمائی، انھیں میچ کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے، ٹریننگ اور کھانے پینے میں احتیاط سمیت کئی کام سکھائے جاسکتے ہیں۔

FOLLOW US