Sunday May 19, 2024

پاکستان سے اب مذاکرات نہیں جنگ کے میدان میں بات ہوگی بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے پاکستان کو کھلا چیلنج دے دیا

پاکستان سے اب مذاکرات نہیں جنگ کے میدان میں بات ہوگی بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے پاکستان کو کھلا چیلنج دے دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) : بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبیر نے پاکستان کو کھُلا چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں علیحدگی پسندوں سے بات کرنی چاہئیے۔ ہمیں پاکستان سے اب ہر صورت بات کرنی ہی چاہئیے۔ لیکن اس مرتبہ بات چیت کسی میز پر نہیں بلکہ جنگ کے میدان میں

ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بس اب بہت ہو گیا۔بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔حملے میں 44 اہلکار ہلاک، 20 زخمی ہوگئے تھے ۔اس حملے کے بعد بھارت نے تمام تر ذمہ داری اپنی روایتی ہٹ دھرمی کے تحت پاکستان پر عائد کر دی۔ ھارتی میڈیا کے مطابق جیش محمد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے اس خود کش حملے کے نتیجے میں بھارتی عوام میں بھی کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لیے ایک بار پھر اپنا پرانا ڈرامہ شروع کرتے ہوئے اپنے اہلکار مار کر الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔واضح رہے کہ بھارت اس سے پہلے سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ بھی کرچکا ہے ۔ جبکہ اس بار مودی سرکار نے حکومتی کارکردگی کو انتخابی نعرہ بنانے کی بجائے عوام کے جذبات کو بھڑکانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے اور بھارتی عوام کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس حملے میں پاکستان ہی ملوث تھا۔

FOLLOW US