Sunday May 19, 2024

شائقین کرکٹ احترام میں کھڑے ہو جائیں دنیا کی کونسی مشہور ترین شخصیت پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آرہی ہے جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا

شائقین کرکٹ احترام میں کھڑے ہو جائیں دنیا کی کونسی مشہور ترین شخصیت پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آرہی ہے جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے،پی ایس ایل کا فائنل17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے فی الحال ایسی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ ا س دعوت نامے کو قبول کریں گے یا

نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے ساتھ تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں کیوں وہ خود بھی ایک کرکٹر رہ چکے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایونٹ کا فائنل دھماکے دار ہونے کی امید ہے اور اگر وزیر اعظم عمران خان میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئے تو اس سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ لیگ کی ساکھ پر بھی انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

FOLLOW US