Friday September 19, 2025

پی ایس ایل 4 میں امام الحق کی بھی قسمت چمک اٹھی ، کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟ حیران کن اعلان ہو گیا

پی ایس ایل 4 میں امام الحق کی بھی قسمت چمک اٹھی ، کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟ حیران کن اعلان ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا سیزن کل سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور مداح بھی بے صبری سے دھماکے دار ایونٹ کے آغاز کے منتظر ہیں۔اس سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین ایک بات پر خوب حیران تھے کہ تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے مگر پاکستان کی جانب

سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امام الحق کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر اب اس بحث کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے امام الحق کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی سکواڈ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ ’پیلے طوفان‘ کی کارکردگی میں اہم اور مثبت کردار ادا کریں گے اور ٹیم میں ان کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہو گی۔