Friday September 19, 2025

پاکستانیوں کی قسمت ہی خراب نکلی پی ایس ایل شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی اے بی ڈویلیئرز کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستانیوں کی قسمت ہی خراب نکلی پی ایس ایل شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی اے بی ڈویلیئرز کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل فور کے رنگ اور روشنیاں اپنے عروج پر ہیں۔ ہر کوئی اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے لئے بے تاب ہے۔ اور جس کی آمد کا ہر ایک کو انتظار ہے وہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز ہیں۔ جنھیں مسٹر 360هبھی کہا جاتا ہے۔ اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ اےبی ڈویلئرزکےآنے سے

لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار کسی اور ہی رنگ میں نظر آئے گی تاہم ڈویلئیرز کےچاہنے والوں کے لئے ایک بری خبر ہے ۔اور وہ یہ ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں اپنی کسی بھی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ٹرافی نہیں جتواسکے ہیں ،34سالہ مایہ ناز بلے باز نے 14سال جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی لیکن وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے میں ناکام رہی، وہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ ہیں لیکن وہ بھی ابھی تک ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے ، انہوں نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں باربڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کی لیکن انہیں بھی لیگ نہ جتواسکے جب کہ گزشتہ سال انہوں نے مزانسی سپر لیگ میں تشوانے سپارٹنز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے جو سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا سکی ۔