انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے بلے باز نے گرائونڈ میں دوبارہ آکر بیٹنگ شروع کردی ، حیران کن واقعہ پیش آگیا
گروس ایزلیٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران ایک انتہائی دلچسپ و عجیب واقعہ پیش آگیا ۔ آئوٹ قرار دیے جانے کے بعد میدان سے باہر جانے والے انگلش کھلاڑی نے گرائونڈ میں واپس آکر بیٹنگ شروع کر دی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 52 کے انفرادی
اسکور پر اسٹوکس الزاری جوزف کا ریٹرن کیچ بنے اور میدان سے نہ صرف باہر چلے گئے بلکہ سیڑھیاں بھی اوپر چڑھنے لگے تاہم نوبال کی تصدیق ہونے پر امپائرز نے انھیں واپس بلالیا جبکہ اس وقت تک نئے بیٹسمین جونی بیئر اسٹو بیٹنگ کیلیے پہنچ گئے تھے۔پرانے قانون کے تحت میدان سے باہر جانے کی صورت میں اسٹوکس آؤٹ ہی قرار دیے جاتے تاہم اکتوبر 2017 کو متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت فیلڈ امپائر نوبال کی تصدیق پر میدان سے باہر جانے والے بیٹسمین کو دوبارہ بلاسکتے ہیں