مداحوں کی دعائیں قبول ہو گئیں شرجیل خان بلا پکڑ کر اور پیڈز پہن کر میدان میں آگئے پاکستانی ٹیم کو کب جوائن کرنے والے ہیں، بڑی خبر
حیدرآباد(آئی این پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے حال ہی میں 2 سال بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اوپنر شرجیل خان پر 5 الزامات عائد کئے گئے تھے، تاہم ابتدا میں انکار کے بعد اب انہوں نے تمام پانچوں الزامات میں اپنے
جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل شرجیل خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی کہ اگست میں ان کی پابندی ختم ہو رہی ہے لہذا انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔شرجیل خان کی اس درخواست اور اقبال جرم کے باوجود انہیں فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اجازت نہ ملنے پر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج بلے باز نے حیدرآباد کے ایک میدان میں پچ بنا کر اپنے طور پر پریکٹس شروع کردی ہے جہاں عام لوگوں کی داخلہ ممنوع ہے۔واضح رہے 1 نومبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹویٹر اکانٹ سے شرجیل خان اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات کی تصدیق کی گئی تھی۔