Thursday March 28, 2024

مخالف بالروں کے چھکے چھڑادینے والا بلے باز تہلکہ مچانے کےلئے ٹیم میں واپس آگیا؟؟آخری میچ کتنے سال پہلے کھیلا تھا؟؟شائقین کرکٹ کےلئے اچھی خبر

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کی ایک بار پھر بھارتی ٹیم میں واپسی ممکن ہو گئی، حالیہ سائوتھ افریقہ دورے میں ٹی 20 سریز میں شریش رائنا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سریش رائنا نے کہا کہ اتنے وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کرنے پر بہت دکھ ہوا ،بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ میں

2019 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے کہا کہ اچھی کارگردگی کے باوجود مجھے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اس بات کا بہت افسوس ہوا تاہم اب یو یو ٹسٹ کلیئر کر لیا ہے اور بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، ان تمام مہینوں کے دوران بہت مشکل تربیت کی ہے تاکہ ایک بار پھر ٹیم کے لیے بہت اچھا کھیل پیش کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ نہیں چھوڑوں گاکیونکہ جب تک ممکن ہے بھارت کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں ،اب 2019 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں انگلینڈ میں اچھی کارگردگی دکھا چکا ہوں، مجھے اپنی صلاحیتوں پراعتماد ہے کہ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچز میں اچھا کھیل پیش کروں گا۔انہوںنے کہا کہ 31 سال کا ہو چکا ہوں اور 223 ایک روزہ جبکہ 65 ٹی 20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے باوجود خود کو اس کھیل کیلئے بہت تازہ دم محسوس کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ سریش رائنا نے آخریمرتبہ گزشتہ سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور اس میں انہوں نے 63 رنز کی اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا، البتہ یو یو ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے کے باعث بھارتی ٹیم سے آئوٹ ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں میرے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے بہت سے ڈومیسٹک میچز کھیلے تا کہ یو یو ٹیسٹ کلیئر کر سکوں ،میں نے اس پر بہت زیادہ محنت کی ہے، میں اپنے پورے کیریئر میں فٹ رہا مگر اس مرتبہ ٹیسٹ کا کلیئر نہ ہونے کا سبب میری انجری تھی

FOLLOW US