ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بھارتی کھلاڑی کی ٹرپل سنچری نے سب کو چونکا دیا
نئی دہلی(آئی این پی) مہندرا سنگھ دھونی ٹوئنٹی 20میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ٹوئنٹی 20 میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے، اس فہرست میں پاکستان کے شعیب ملک اور ویسٹ انڈین اسٹارز کرس گیل اوڈیوائن براوو بھی موجود ہیں، آل رانڈر کیرون پولارڈ 446 میچز کھیل کر
سب سے آگے ہیں۔دھونی نے یہ سنگ میل اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شریک ہوکر عبور کیا، دھونی اس سے قبل بھارت کیلیے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے اظہر الدین کے ریکارڈ میں ساجھے دار بھی بنے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں پلیئرز نے مشترکہ طور پر 334 میچز کھیلے ہیں، اس معاملے میں ٹنڈولکر463 مقابلوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔