Tuesday July 8, 2025

”میں کراچی میں کھیلنے کیلئے بڑا بیتاب ہوں“ وہ غیر ملکی کھلاڑی جس نے پاکستانیوں کے دلوں کو ’مفت‘ کا مال سمجھ لیا، جب چاہے لوٹ لیتا ہے

”میں کراچی میں کھیلنے کیلئے بڑا بیتاب ہوں“ وہ غیر ملکی کھلاڑی جس نے پاکستانیوں کے دلوں کو ’مفت‘ کا مال سمجھ لیا، جب چاہے لوٹ لیتا ہے

دبئی (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سمت پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔سمت پٹیل پی ایس ایل تھری جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ تھے، اور اب انہوں نے چوتھے ایڈیشن کیلئے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ’لڑکے بالکل

تیار ہیں اور منگل سے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بے تاب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت ہی بہترین ٹورنامنٹ ہے جس میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔“سمت پٹیل نے گزشتہ سال کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا۔ ان کا کہنا تھا ”تماشائی کا شور کمال تھا اور ہماری بہترین انداز میں میزبانی کی گئی جبکہ اس بات پر شرمندگی بھی محسوس ہوئی کہ میچ ختم ہونے کے فوری بعد ہی ہم واپس آ گئے۔“