راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک وفد نے مالک ندیم عمر کی قیادت میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کرکے انہیں ٹیم کی شرٹ پیش کی۔ اس وفد میں کپتان سر فراز احمد، منیجر معین خان ، ٹیم منیجر اعظم خان ، ہیڈ آف میڈیا نبیل ہاشمی اور فلمسٹار سعود شامل تھے۔میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دونوں ایڈیشن میں شاندار کاکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بھی اچھی کاکردگی دکھاتے ہوئے بلوچستان کی عوام کے لیے خوشیاں لائیں گے