Wednesday January 22, 2025

’’ملتا ن سلطان دھوم مچا نے کیلئے تیا ر ‘‘ پی ایس ایل 4 شروع ہو نے سے قبل شا ہد آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

’’ملتا ن سلطان دھوم مچا نے کیلئے تیا ر ‘‘ پی ایس ایل 4 شروع ہو نے سے قبل شا ہد آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کی تزئین و آرائش پر

خوشی کا اظہار کیا،آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راؤنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل

سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانےوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

FOLLOW US