کہاں میں اور کہاں عمران خان ، ان کے پاس تو ایسےکھلاڑی تھے جو سرفرازاحمد نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی انھیں گھور کر دیکھنا شروع کر دیں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ان کا سابق کپتان عمران خان سے موازنہ درست نہیں کیونکہ عمران خان کے پاس سٹار کھلاڑی موجود تھے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل-4 میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا، فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے، پی ایس ایل فور کے
میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے ہوم سٹی میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے، شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم میں موجود تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا، حالیہ سیریز میں جو غلطی ہوئی جس پر پابندی کی سزا بھی ہوئی وہ اب ماضی کا حصہ بن گیا ہے، میں جو کچھ ہوا میں فراموش کرچکا ہوں۔کپتان سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے سے کہیں بہتر نظر آئے گی ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہمارے لیے موقع موجود ہے، جس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کپتان نے بتایا کہ میری طبیعت شروع سے ہی سادہ ہے، میں چشمہ نہیں پہنتا اور تقریبات میں نہیں جاتا ،یہ چیزیں میرے مزاج میں شامل نہیں، میرے کھیل کو نکھارنے میں کوچ اعظم خان کا بہت بڑا کردار ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں ان کے پاس اسٹار کھلاڑی تھے اس لیے ان سے موازنہ درست نہیں، 1992 عالمی کپ کی ٹیم بہت زبردست تھی۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کے ساتھ پرانا رشتہ ہے، مجھے سرفراز احمد کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور جب تک سرفراز کھیلتے رہیں گے وہ ہی کوئٹہ کے کپتان رہیں گے