Saturday May 18, 2024

سرفراز احمد کا رویہ نوجوان کھلاڑیوں سے سخت کیوں ہے ڈانٹ ڈپٹ پر کھلاڑی سرفراز کو کیا جواب دیتے ہیں

سرفراز احمد کا رویہ نوجوان کھلاڑیوں سے سخت کیوں ہے ڈانٹ ڈپٹ پر کھلاڑی سرفراز کو کیا جواب دیتے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اب بھی میری ڈانٹ ڈپٹ کا ب ±را نہیں مناتے، نوجوان کرکٹرز کے نامور ہوجانے کہ وجہ سے رویے میں تبدیلی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی ایسی چیز نہیں، تمام کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ میں زیادہ کیوں بولتا ہوں،اگر کچھ کہتا ہوں تو پرفارمنس بھی انہی کی بہتر

ہوتی ہے، دنیا اور رینکنگ میں نام تو ان کا ہی اوپر جاتا ہے۔سرفراز احمد نے کہاکہ میری کارکردگی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اگلی سیریز میں وکٹ کیپنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ سے بھی میچز جتوانے کی کوشش کروں گا۔کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں لوئر آرڈر میں بیٹنگ کا فیصلہ میچ کی صورتحال کے مطابق کیا، چوتھے نمبر پر تو محمد حفیظ موجود ہیں، میری پوزیشن پانچویں یا چھٹی ہی بنتی ہے۔سرفراز احمد نے کہاکہ ٹیم میں پاور ہٹرز کی کمی نہیں،ہم آل راؤنڈر کا خلا پ ±رکرنے کیلیے کوشاں ہیں،اس حوالے سے فہیم اشرف کو تیار کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، امید ہے کہ کوئی نہ کوئی اپنی پکی جگہ بنالے گا۔پاور ہٹرز کی کمی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم، شعیب ملک اور حسن علی جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہماری مڈل ا?رڈر بیٹنگ بھی کمزور نہیں ہے، بابراعظم زبردست فارم میں ہیں، محمد حفیظ نے رنز بنائے، شعیب ملک اور خود میں بھی موجود ہوں۔سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل میں عمراکمل اور احمد شہزاد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہوں، ماضی میں دونوں کرکٹرز کے نظم و ضبط پر مسائل کے سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ ان کو کس طرح ہینڈل کریں گے، یہ لفظ بڑا عجیب سا لگتا ہے، دونوں پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں سے ایک ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور میرے لیے بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہمیں ملک کی نمائندگی کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

FOLLOW US