Saturday May 18, 2024

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر ڈالا

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر ڈالا

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی محمد عامر کو ایک اچھی خبر مل گئی ہے ۔ انھوںنے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر بن گئے

ہیں۔انھوںنے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 55وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سہیل تنویر کے پا س تھا جنھوںنے 54وکٹیں حاصل کی تھیں۔محمد عامر نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

FOLLOW US