Saturday May 18, 2024

آئی سی سی کی کپتان پر حیران کن پابندی کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا

آئی سی سی کی کپتان پر حیران کن پابندی کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا

کنگسٹن / جمیکا(آئی این پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون نے سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔کیریبیئن بورڈ چیف نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم آئی سی سی قوانین کے پابند ہیں لیکن سیریز کے اس اہم موڑ پر اس طرح کے تادیبی اقدام پر ہمیں فکر ہے، ہم چاہیں گے کہ اس قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US