Friday January 24, 2025

یہ تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا میچ کے دوران قیامت خیز واقعہ پیش آگیا زوردار شاٹ سیدھی تماشائی خاتون کے سرپر جالگی، موت واقع ہو گئی

یہ تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا میچ کے دوران قیامت خیز واقعہ پیش آگیا زوردار شاٹ سیدھی تماشائی خاتون کے سرپر جالگی، موت واقع ہو گئی

لاس اینجلس(آئی این پی) لاس اینجلس میں ہونے والے بیس بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون سر پر گیند لگنے سے چل بسی تھیں۔بیس بال کے میجر لیگ کی 50 سال تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گیند لگنے سے اسٹیڈیم میں موجود کسی شخص کی موت واقع ہو۔ 79سالہ خاتون کا نام لنڈا گولڈ بلوم تھا، جو لاس اینجلس کی رہائشی تھیں، خاتون کا انتقال

اسپتال میں چار روز زیر علاج رہنے کے بعد ہوا، تاہم اس خبر کو فوری طور پر نشر نہیں کیا گیا۔ای ایس پی این کے پروگرام آٹ سائڈ دی لائن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 25اگست کو ڈوجر اسٹیڈیم میں دی ڈوجرز اور سان ڈیاگو پیڈریس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران غلط سمت سے آنے والی گیند لِنڈا گولڈ بلوم نامی خاتون کے سر پر لگی۔ گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 4 دن بعد 29اگست کو خاتون کی موت واقع ہوگئی۔دوسری جانب دی ڈوجرز کی جانب سے حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ مذکورہ ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں اس المناک حادثے اور خاتون کی موت پر انتہائی افسوس ہے۔ بعد ازاں بیس بال ٹیم دی ڈوجرز اور خاتون کے اہلخانہ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ای ایس پی این کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ لِنڈا گولڈ بلوم اپنے شوہر اِرون کے ساتھ شادی کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

FOLLOW US