Friday January 24, 2025

غضب خدا کا یعنی حد ہی ہو گئی پوری ٹیم صرف 10رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ بن گیا

غضب خدا کا یعنی حد ہی ہو گئی پوری ٹیم صرف 10رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ بن گیا

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا میں کرکٹ کا اسٹرکچر بہت زیادہ مضبوط سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں مردوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی خواتین بھی بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہیں۔لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ پوری ٹیم تو چل میں آیا کے محاورے پر عمل کرتے ہوئے پویلین لوٹ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلیا کی نیشنل انڈی جینیس کرکٹ چیمپئن شپ میں جہاں ساتھ آسٹریلیا کے لیے نیو ساتھ ویلز

کی پہلی اننگز ڈرانا خواب ثابت ہوئی۔آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پوری ٹیم صرف 10 رنز ہی بنا سکی جس میں 6 اضافی رنز بھی شامل تھے۔اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک ہی کھلاڑی نے 4 رنز بنائے اور باقی تمام کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئیں۔نیو ساتھ ویلز کی جانب سے راکسین وین وِین نے دو اووز میں صرف ایک رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

FOLLOW US