Saturday May 4, 2024

جنو بی افریقہ نے تیسرے ٹی 20میچ میں پا کستانی ٹیم کو بڑا سرپرائز دیدیا

جنو بی افریقہ نے تیسرے ٹی 20میچ میں پا کستانی ٹیم کو بڑا سرپرائز دیدیا

سنچوریں: جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت پر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا ہے، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد کی وطن واپسی کے بعد شعیب ملک کیلئے مشکل آزمائش ہے۔ جنوبی

افریقی ٹیم نے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد کسی بھی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بدھ کو سپراسپورٹ پارک سنچورین میں ہورہا ہے۔میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ سنچورین میں پاکستان نے2013 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو95 رنز سے شکست دی تھی۔ سنچورین میں جنوبی افریقا نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جن میں سے 4 جیتے اور تین میں اسے شکست ہوئی۔جنوبی افریقا نے دورے میں پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں شکست دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم 0-3 سے فاتح رہی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جنوبی افریقا 2-3 سے کامیاب رہا۔

FOLLOW US