Saturday May 4, 2024

پشاور زلمی کے کپتان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ڈیرن سیمی نے آرمی چیف با ری ایسا اعلان کر دیا کہ پو را پا کستان داد دینے پر مجبور ہو جا ئیگا

پشاور زلمی کے کپتان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ڈیرن سیمی نے آرمی چیف با ری ایسا اعلان کر دیا کہ پو را پا کستان داد دینے پر مجبور ہو جا ئیگا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی قوم بھی ڈیرن سیمی کی قدرکرتی ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا ہے انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا، وہ کرکٹ کی پذیرائی پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی

نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی بھی موجود تھے۔ میجر جنرل آصف غفورنے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمدپرخوش آمدیدکہا ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہیں، آرمی چیف بھی ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈیرن سیمی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی قوم بھی ڈیرن سیمی کی قدرکرتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین ملک ہے، مجھے ہمیشہ کرکٹ شائقین اور پاکستان سے بہت پیار ملا پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ آرمی چیف کا شکرگزار ہوں ، وہ ہمیشہ کرکٹ کی پذیرائی کرتے ہیں ۔

FOLLOW US