Friday May 3, 2024

شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ،چیئرمین پی سی بی نے اعلان کردیا

شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ،چیئرمین پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہاہے کہ آسٹریلیا کیخلا ف سیریز اور ورلڈ کپ میں کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہرسیریزکے بعدکھلاڑیوں،کوچ اورٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی دیکھتے ہیں ، ہمیشہ

پاکستان کرکٹ اورٹیم کی بہتری سے متعلق سوچتے ہیں، محمدحفیظ،شعیب ملک ورلڈکپ 2019کے بعدریٹائرمنٹ لے لیں گے، محمدحفیظ سمیت تمام کھلاڑی صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہارجیت کھیل کاحصہ ہے،ٹیم کی کارکردگی بہترہونی چاہیے،ٹیم کے نائب کپتان سے متعلق کرکٹ کمیٹی سے بات کروں گا۔

FOLLOW US