Saturday May 18, 2024

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی سنچری پاکستانی کھلاڑی نے ریکارڈ قائم کر ڈالا

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی سنچری پاکستانی کھلاڑی نے ریکارڈ قائم کر ڈالا

کراچی(آئی این پی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔اتوارکوپاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساتھ اینڈگرانڈ کراچی پرکھیلا گیا، مایہ ناز پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان ثنا میر اتوار کو میچ میں شرکت کی

بدولت ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔ 33سالہ ثناء میر2005سے ملک کی نمائندگی کررہی ہیں، وہ 2009میں آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی20میچ میں بھی شامل رہی تھیں، اس کے بعد ثنا صرف انجرڈ ہونے کی وجہ سے 2 میچز میں شریک نہیں ہوپائیں۔ثنا میر مختصر فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر بنیں گی، ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن 109 میچز کے ساتھ نمایاں ہیں، ایشیا میں بسمہ معروف 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور93 میچز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں، سیریز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم اتوارکی شب ہی دبئی روانہ ہوجائے گی، وہاں دونوں ملکوں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔

FOLLOW US