Saturday May 18, 2024

رمیز راجہ سے رہا نہ گیا آخر کار میچ کے دوران اردو ترجمہ کر ہی ڈالا ساتھی کمنٹیٹر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

رمیز راجہ سے رہا نہ گیا آخر کار میچ کے دوران اردو ترجمہ کر ہی ڈالا ساتھی کمنٹیٹر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے میچ کے دوران آخر کار اردو ترجمہ کر ہی ڈالا۔ جس پر ساتھی کمنٹیٹر مائیک ہیسمین کے بھی قہقہے لگ گئے ۔جہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٕٹوئنٹی میچ میں کپتان فاف ڈوپلیسی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ ایک نئے کھلاڑی کو شامل کیا گیا

۔کمنٹیٹر مائیک ہیسمین سے رمیز راجہ نے اس کھلاڑی کانام پوچھا تو انھوںنے بتایا کہ ان کا نام یانا من ملان ہے ۔ اس پر رمیز راجہ نے بتایا کہ اردو میں اس لفظ کو جان من کہاجاتاہے تاہم یہ قطعی ضروری نہیں ہے کہ یہ صرف معشوقہ یا محبوبہ کےلئے استعما ل ہو۔ واضح رہے کہ سرفراز احمدکی جانب سے کہے گئے نسل پرستانہ الفاظ کا جب مطلب مائیک ہیمسمین نے ان سے پوچھا تھا تو وہ یہ کہہ کر ٹال گئے تھےکہ یہ کافی لمبا جملہ ہے۔ اس کا اردو ترجمہ مشکل ہے ۔ تاہم انھوںنے بعد میں بیان جاری کیا تھا کہ وہ آئندہ کسی بھی لفظ کا اردو ترجمہ نہیں کریں گے۔

FOLLOW US