Saturday May 18, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ شروع ہوا ہی تھا کہ اچانک میچ روکنا پڑ گیا ۔ ۔ وجہ سامنے آتے ہی پاکستانی ۔۔۔!

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ شروع ہوا ہی تھا کہ اچانک میچ روکنا پڑ گیا ۔ ۔ وجہ سامنے آتے ہی پاکستانی ۔۔۔!

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ شروع ہوا ہی تھا کہ اچانک میچ روکنا پڑ گیا ۔ ۔ وجہ سامنے آتے ہی پاکستانی ۔۔۔! تازہ ترین حالات جانیں۔۔۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم میچ کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے ۔ ۔ جوہانسبرگ میں

دونوں ٹیمیں بارش رکنے پر اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے جب کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، حسین طلعت، آصف علی، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔ جنوبی افریقی ٹیم ریزا ہینڈرکس، جینیمن مالان، ریسی وین ڈیر ڈوسن، کپتان ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسن، اینڈلے فلیوک وایو، بیرون ہینڈرکس، کرس مورس، لوتھو سیپاملا، جونیئر دلا اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

FOLLOW US