Saturday May 18, 2024

”جب میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی سے ملنے گیا اور معذرت کی تو آگے سے جواب ملا کہ ۔۔“ سرفراز نے اصل کہانی بیان کر دی

”جب میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی سے ملنے گیا اور معذرت کی تو آگے سے جواب ملا کہ ۔۔“ سرفراز نے اصل کہانی بیان کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیلئے قابل اعتراض جملہ استعمال کرنے پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد اب وہ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے واقعہ پر لب کشائی کی اور پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری نیچر تبدیل نہیں ہو سکتی ، کپتانی ایسے ہی کرتاہوں ، وکٹ کے پیچھے سے بولنا میری عدات ہے اور اگر میں اپنی عادت تبدیل کروں گا تومیرے کھیل پر بھی اثر ہو گا ، میں کوشش کروں گا جو

ماضی میں غلطی ہوئی وہ دوبارہ نہ ہو ۔سرفراز کا کہناتھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو ایک لفظ کو لے کر ایشو بنا دیا گیا جب میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی سے ملاقات کیلئے گیا اور بات کی تو وہ مجھے کہنے لگے کہ آپ نے میری ماں کے بارے میں غلط بات کہی جس پر میں نے انہیں سمجھایا اور یقین دلایا یہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ میں اس مقام پر ہوں تو یہ میری ماں کی دعا ہے اور میرا الفاظ کا مقصد بھی یہی تھا ۔سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے انہیں یقین دلایا کہ میں نے آپ کی والدہ کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی جس پر وہ مطمئن ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے ۔

FOLLOW US