Saturday May 18, 2024

محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

ؑلاہور (نیوزڈیسک) سابق کپتان قومی ٹیم محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان بلکہ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم بدقسمتی یہ ہے کہ پی سی بی یا کسی اور فورم پر آج تک ان کی صلاحتیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے

سنہ 2006 میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 1788 ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہہے کہ انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا قوی امکان ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر خاصی گہری نظر رکھنے والے عتیق الزماں بھی وکٹ کیپنگ کے گٴْر سکھانے کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سنہ 2000 میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عتیق الزمان کو سرٹیفائیڈ کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں انگلینڈ میں بھی کوچنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا جائے گا، انہیں بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کا خاصہ تجربہ ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔۔

FOLLOW US