قو می کر کٹ کے پا س ٹی 20سیر یز جیتے کا شاندار مو قع جنو بی افریقہ کا کپتان فاف ڈوپلیسز کی جگہ اچانک کپتان تبدیل کر دیا گیا ، کر کٹ مدا حو ں لیے بڑی خبر آگئی
جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک )تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ اگلے دو میچز میں کپتان فاف ڈوپلیسز نہیں کھیلیں گے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور تیسرے میچ کیلئے ڈیوڈ ملر کو جنوبی
افریقی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جارح مزاج بیٹسمین ون ڈے سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کے پہلے میچ میں بھی متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرپائے، تاہم گزشتہ مقابلے میں انہوں نے 4 کیچ اور2 رن آو¿ٹ کر کے بیٹنگ میں اپنی ناکامی کا ازالہ ضرور کیا تھا۔ یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے جب کہ کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ جانیمن میلان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں اتوار کو ہو گا۔