Monday January 20, 2025

اچھا آغاز ملنے کے باوجود جنوبی افریقہ کتنا ٹارگٹ دے سکا کیپ ٹائون سے بڑی خبر

اچھا آغاز ملنے کے باوجود جنوبی افریقہ کتنا ٹارگٹ دے سکا کیپ ٹائون سے بڑی خبر

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیتنے کےلئے 193رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 192رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے صرف 45گیندوں پر 78جبکہ ہینڈرکس نے 74رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ابتدا میں پاکستانی بالروں شاداب خان، فہیم اشرف ، حسین طلعت اور شعیب ملک کی خوب پٹائی ہوئی۔تاہم بعد میں آنے والے جنوبی افریقی بلے باز مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے اور آئوٹ ہوتے چلے گئے ۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

FOLLOW US