پہلا ٹی 20میچ شروع ہو نے سے قبل قو می کر کٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی ٹیم کا سب سے تگڑا کھلاڑی زخمی ہو کر میچ سے باہر
کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک ) محمد حفیظ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے، قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور آل راونڈر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ محمد حفیظ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے
باہر ہوگئے ہیں۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور آل راونڈر محمد حفیظ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے نیولینڈز کا میدان سنبھالیں گی جہاں گزشتہ میچوں کے دوران بڑے سکور دیکھنے میں آئے اور بیشتر میں ٹیمیں اپنے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہیں لہٰذا ٹاس جیتنے والی سائیڈ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔پاکستانی ٹیم فی الوقت ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں عالمی نمبر ایک ہے جو گیارہ لگاتار سیریز جیتنے کے بعد اس معرکے میں جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی صلاحیتوں کو آزمائے گی جس کا رینکنگ میں 5واں نمبر ہے۔اس میدان پر دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ نومبر 2013ءمیں مدمقابل آئی تھیں جو ان کے درمیان کھیلا گیا ابھی تک آخری ٹی ٹونٹی معرکہ بھی ہے ، پاکستان نے اس وقت ہوم ٹیم کو6 رنز سے مات دے کر دو میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کردی تھی۔اس میچ میں مرد میدان کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد حفیظ واحد پاکستانی پلیئر ہیں جو موجودہ سکواڈ کا بھی حصہ ہیں،کم و بیش چھ سال میں آج دونوں ٹیمیں مختصر فارمیٹ
میں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آئیں گی۔پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور محمد عامر میں سے کوئی ایک حتمی الیون کا حصہ بنے گا جب کہ حسن علی کی واپسی بھی متوقع ہے جو عثمان شنواری کے ساتھ نئی بال شیئر کریں گے تاہم عماد وسیم اور شاداب خان پر بھی کامیابی کیلئے بھروسہ کیا جائےگا۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی اس میچ میں
کچھ نئے چہرے میدان میں اتار کر اپنے دیگر ساتھیوں کو سانس لینے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔مزانسی لیگ میں سپارٹنز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرنے والے بیس سالہ پیسر لوتھو سمپالا کی رفتار کگیسو ربادا جیسی نہیں تاہم انہیں آزماکر دیکھا جائے گا جبکہ گیہان کلوٹے ،ویان ملڈر،کرس مورس،جونیئر ڈالا کے ساتھ ریسی فان ڈیر ڈوسین بھی حتمی الیون کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم جنوبی افریقی ٹیم اپنے آزمودہ کار کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کرےگی۔ فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ اب وہ کچھ پلیئرز کو آرام کرانے اور کچھ کو تبدیل کر کے کھلانے پر توجہ دیں گے لہٰذا انٹرنیشنل کرکٹ میں کچھ نئے چہرے بھی سامنے آ سکتے ہیں۔