سچن ٹنڈولکر سے زندگی کا سب سے بڑا سہارا چھن گیا لٹل ماسٹر دھاڑیں مارمار کر رونے لگ گئے دنیا بھر سے مداحوں کے پیغامات آنے لگ گئے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت لیجنڈ بلے بازاور سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز اور سنچریاں بنانے والے لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر کوزندگی کا سب سے بڑا صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے ۔عظیم بھارتی بلے باز اپنی زندگی کے سب سے بڑےسہارے سے محروم ہو گئے ہیں۔ان کے مینٹور اور نوجوانی کے دور میں ان کی بطور بلے باز رہنمائی کرنے والے
سابق کوچ راماکانت اچریکیرچل بسے ہیں۔گزشتہ دنوں راما کی طبیعت اچانک بگڑی گئی اور وہ انتقال کرگئے۔راما وہ شخصیت تھے جو ٹنڈولکر کو ان کی نوجوانی کے دور میں ممبئی کے مختلف کرکٹ سٹیڈیمز میں اپنے سکوٹر پر بٹھا کر لے جاتے اور مختلف وکٹوں پر بیٹنگ کرواتے ۔یہ ایک کوچ کا ایک نوجوان کھلاڑی کی تربیت کا انیک منفرد انداز تھا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے جس میں ٹنڈولکر اپنے محسن استاد کی میت کو کندھا دے رہے ہیں ۔اس موقع پر سچن کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔دنیا بھر سے ٹنڈولکر کے چاہنے والوں نے ان کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں