Thursday September 18, 2025

عماد وسیم کا فلک بوس چھکا پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے ڈالا شائقین کےلئے بڑی خبرآگئی

عماد وسیم کا فلک بوس چھکا پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے ڈالا شائقین کےلئے بڑی خبرآگئی

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جیتنے کےلئے 241رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔آخری اوورز میں عماد وسیم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث قومی ٹیم ایک معقول سکور بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔عماد وسیم نے 31گیندوں پر 47رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی ۔ اور آخری اوور کی آخری گیند پر رباڈا کو چھکا رسید کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان 70رنز بنا كکر ٹاپ سکورر ہے۔ جبکہ کپتان شعیب ملک نے بھی 31رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس اور فیلوکوایو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔