پاکستان کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے جنوبی افریقہ نے اہم ترین کھلاڑی کو ٹیم میں طلب کر لیا
کیپ ٹائون (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف شیڈول آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے آل رائونڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں طلب کر لیا۔ ملڈر نے آخری مرتبہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میچ میں (آج) بدھ کو کیپ ٹائون میں آمنے سامنے ہوں گی،
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ آخری ون ڈے کیلئے اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، اینڈل فیلک وایو، ڈیوائن پریٹوریس، کگیسوربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین، ریسی وانڈر ڈوسن اور ویان ملڈر پر مشتمل ہے۔