Thursday September 18, 2025

شعیب ملک آج ٹاس جیت کر کیاکر نےوالے ہیں؟ایساخطرناک پلان بنا لیا کہ مخالفین بھی آج سامنا کرنے سے گھبرائیں گے

شعیب ملک آج ٹاس جیت کر کیاکر نےوالے ہیں؟ایساخطرناک پلان بنا لیا کہ مخالفین بھی آج سامنا کرنے سے گھبرائیں گے

کیپ ٹاؤن (آئی این پی)بائولنگ یا بیٹنگ؟؟؟ شعیب ملک آج ٹاس جیت کر کیاکر نےوالے ہیں؟ایساخطرناک پلان بنا لیا کہ مخالفین بھی آج سامنا کرنے سے گھبرائیں گے ۔۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل(آج) بدھ کو وانڈررز میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔منگل کو ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شرکت کی۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ ہم آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے ، میگا ایونٹ میں تین چار ماہ باقی ہیں، کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔شعیب

ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، گذشتہ دو سال سے پاکستانی ٹیم پرجوش کرکٹ کھیل رہی ہے، آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کو جلدی آؤٹ کریں اور امام اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ(آج)کے میچ میں جو زیادہ اسکور کرے گا وہ ٹیم فائدے میں رہے گی، پہلے تین بلے بازوں کا کردار اہم ہوگا۔شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں، ون ڈے میچ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہے، کرکٹ ورلڈ کپ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے،\گزشتہ دو سال سے ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے جنوبی افریقا کو جلدی آٹ کریں اور امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ آٹھائیں۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان آخری سیریز نومبر2013 میں ہوئی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔