Wednesday January 22, 2025

کر کٹ شا ئقین کیلئے دھما کے دار خبر دنیا کے پانچ امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری ،سب کے پسند ید پاکستانی کھلاڑی نے بھی فہر ست میں جگہ بنا لی، کھلا ڑی کا نا م جان کر پا کستانیو ں کی آنکھیں کھل گئی

کر کٹ شا ئقین کیلئے دھما کے دار خبر دنیا کے پانچ امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری ،سب کے پسند ید پاکستانی کھلاڑی نے بھی فہر ست میں جگہ بنا لی، کھلا ڑی کا نا م جان کر پا کستانیو ں کی آنکھیں کھل گئی

لاہور (ویب ڈیسک )ویسے تو سب ہی جانتے ہیں دینا کے تمام کرکٹر بہت سا پیسا کماتے ہیں لیکن کچھ پر قسمت کی دیوی مہربان ہو جاتی ہے تو ان کو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو فٹبال کے بعد دینا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا دوسرا کھیل ہے۔کرکٹ ایک ایسے کیھل کانام ہے جس میں جذبات اور سنسنی خیزی کا بہت زیادہ عمل دخل

ہوتا ہے ۔ اس کیھل میں کھلاڑیوں سے زیادہ شائقین زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ آج سے تقریبا پانچ دہائی قبل کھلاڑی اس کھیل کو صرف اپنے شوق کے لئے کھیلتے تھے تب اس کھیل میں پیسہ کا عمل دخل نہیں تھا ۔جسے جسر وقت گزرتا گیا یہ کھیل مقبولیت حاصل کرتا گیا ۔ پاکستان میں کئی سپراسٹار سائیکل پر فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے آیا کرتے تھے لیکن ون ڈے کرکٹ کے اجراء اورحال ہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے علاوہ پریمیئر لیگ کرکٹ نے کھلاڑیوں کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھو لدی ہیں اور پیشہ ور کھلاڑی شہرت کے ساتھ ساتھ لاکھوں کروڑوں بھی کماتے بھی ہیں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ نام بھی بکتے ہیں۔ کوئی کھلاڑی کی کمپنی کا بلا استعمال کرے تو اسے پیسے ملتے ہیں۔کر کٹ پر محض لوگو لگائے تو لاکھوں ڈالر اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتے ہیں اب تو آئی پی ایل جیسی کرکٹ نے کرکٹرز کو مالامال کردیا ہے۔ یہاں ان پانچ کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار حاضر خدمت ہیں جو ان کے اثاثوں کی مالیت سے متعلق ہے اسی بناء پر انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ لٹل ماسٹر کے نام سے جانے جانے والے ہندوستانی کرکٹ کے بے

تاج بادشاہ اور دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے جہاں میں اگر شہرت کمائی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے113 ملین امریکی ڈالر مالیت کے اثاثے بھی بنائے ہیں اور اتنی رقم کے مالک ہونے کی بناء پر انہیں کرکٹ کا نمبر ایک امیر کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں پچاس سے زائد سنچریاں بنائی ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان اورمعروف کرکٹررکی پونٹنگ نے65 ملین امریکی ڈالر کمائے اور دنیا کے پانچ امیر کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فائز ہوئے ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ خود انہوں نے165ٹیسٹ میچزمیں13345رنز بنائے اور بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات سمیٹیںیکم دسمبر 2006ء کو انہیں گزشتہ پچاس برس کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا یہ ریٹنگ اوسط بلے بازی کی بناء پر کی گئی تھی۔امیر کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبرپر بھارتی کپتان سارو گنگولی کا نام آتا ہے۔ جنہوں نے55.5ملین ڈالر کمائے ‘وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے جبکہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے تھے۔ و ہ انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان ہیںانہوں نے بطور کپتان49ٹیسٹ میچز

میں21میں کامیابی پائی اور 2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔ایک ایسا کھلاڑی جسے انڈین کرکٹ ٹیم میں آنے پر بے پناہ تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔نقادوں کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کر نے والے دھونی نہ تو اچھے وکٹ کیپر ثابت ہوں گے اور نہ ہی اچھے بیٹسمین مگر آج دھونی بھارتی ٹیم کے ہونہار کھلاڑی اور کامیاب ترین کپتان ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران اب تک 51 ملین ڈالر کمائے ہیں اور ابھی تک کما رہے ہیں 2012ء میں انہوں نے 3.5 ملین ڈالر تو محض تنخواہ وصول کی تھی وہ انڈیا سیمنٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں2013ء میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں وہ15ویں نمبرپر ہیں۔بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق کپتان عمران خان نے2013ء تک کرکٹ سے50ملین امریکی ڈالر کمائے انہوں نے میانوالی میں نمل کالج بنایا جبکہ لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے بڑے ادارے کے بانی بھی ہیں۔ 20سالہ کیرئیر میں عمران خان نے جو عزت اور شہرت دلوائی بطور کپتان ورلڈ کپ جیتا اور آج کل کے تبصرہ نگار کی حیثیت یا کسی چینل کے بطور ماہر انہیں خدمات کے بدلے بھاری معاوضہ وصو ل کرتے ہیں امارات کے اعتبار سے وہ دنیا کے پانچویں امیر کھلاڑی ہیں۔

FOLLOW US