Wednesday January 22, 2025

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت بڑا ریکارڈ اپنے نام کر ڈالا

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت بڑا ریکارڈ اپنے نام کر ڈالا

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق آل رائونڈ کرکٹر شاہدآفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سر انجام دے ڈالا ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مایہ ناز آل رائونڈ کر کٹرنے ایک ایسا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے جو اس سے قبل کسی کے بھی حصے میں نہیں آیا ہے۔اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے آل رائونڈ کرکٹرز کی فہرست میں شاہدآفریدی ٹاپ پر آگئے ہیں

۔شاہد آفریدی چٹاگانگ وائی کنگز کے خلاف میچ میں صرف دس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ اسی بنا پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شاہد آفریدی ا س کاکردگی کے بعد ابتک 292ٹی ٹوئنٹی میچز میں 38مرتبہ میں آف دی میچ قرار دیے جانے والے نمبر ون آل رائونڈ کرکٹر بن گئے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براو و اس فہرست میں دوسرے جبکہ شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

FOLLOW US