Friday September 19, 2025

شعیب اختر مجھ پر سنل اٹیک کررہے ہیں۔۔ پابندی کا شکار ہونے والے سرفراز کا غصہ کم نہ ہوسکا سابق فاسٹ بائولر کو کھری کھر ی سنا ڈالیں

شعیب اختر مجھ پر سنل اٹیک کررہے ہیں۔۔ پابندی کا شکار ہونے والے سرفراز کا غصہ کم نہ ہوسکا سابق فاسٹ بائولر کو کھری کھر ی سنا ڈالیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انھیں ان کے کیے کی سزا مل گئی ہے۔ منگل کی شام وطن واپس پہنچنے پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہناتھا کہ میں نے غلطی کی اور مجھے اس کی سزا مل گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ آئی سی سی نے جو فیصلہ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار

ہوں کہ اس نے معاملہ اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ۔ اپنے بارے میں شعیب اختر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شعیب اختر مجھ پر تنقید نہیں بلکہ پرسنل اٹیک کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کو جنوبی افریقی کھلاڑی کے بارے میں متنازعہ استعمال کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی کا سامنا ہے۔