Friday September 19, 2025

وہاب ریاض چھا گئے، ڈبل ہیٹ ٹرک ، کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

وہاب ریاض چھا گئے، ڈبل ہیٹ ٹرک ، کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بنگلا دیش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔ وہاب ریاض نے لگاتار تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں لے کر کھلنا کی اننگز تمام کی۔ انہوں نے 2اعشاریہ 5 اوورز میں 14رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔وہاب ریاض کی میچ وننگ پرفارمنس کے باعث کومیلا وکٹورینز نے حریف ٹیم کھلنا

ٹائٹینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ مداحوں اور کرکٹ جرنلسٹ کی جانب سے مبارکباد پر وہاب ریاض نے ٹویٹر پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کی مستقل سپورٹ اور دعاؤں نے اس اعزاز کے حصول میں مدد کی“۔ ایون لیوس کی ناقابل شکست سنچری اور وہاب ریاض کی شاندار ہیٹرک کی بدولت کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائٹنز کو با آسانی 80 رنز سے ہرا کر چھٹی کامیابی حاصل کر لی۔ فتح کے ساتھ ہی وکٹورینز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ لیوس نے شاندار سنچری اور وہاب ریاض نے ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کومیلا وکٹورینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 237 رنز بنائے، ایون لیوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور سنچری سکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، لیوس نی10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہاب ریاض نے شاندار ہیٹرک کی، شاہد آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔