Monday January 20, 2025

آخرکار بھارتی باؤلرز کا مشکوک ایکشن آئی سی سی کو نظر آہی گیا!!انتہائی اہم ترین باؤلر پر پابندی عائد کردی گئی

آخرکار بھارتی باؤلرز کا مشکوک ایکشن آئی سی سی کو نظر آہی گیا!!انتہائی اہم ترین باؤلر پر پابندی عائد کردی گئی

دبئی(ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آل راؤنڈر امباتی رائیڈو کو انٹر نیشنل میچز میں گیند بازی کروانے سے ر وک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 33 سالہ بھارتی کھلاڑی کا باؤلنگ ایکشن 13 جنوری کو آسٹریلیاکے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے بعد رپورٹ ہو ا تھا اور انہیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اپنے باؤلنگ

ایکشن کا ٹیسٹ 14 روز میں کروانا تھا لیکن انہوں نے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ جمع نہیں کروایا جس پر آئی سی سی نے انہیں باؤلنگ کروانے سے روک دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق امباتی اس وقت تک باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے جب تک وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرواکراسے کلیئر نہیں کر لیتے، بھارتی کھلاڑی کو ملکی سطح پر باؤلنگ کروانے کی اجازت ہوگی لیکن وہ انٹر نیشنل میچز میں باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے۔امباتی رائیڈو نے اب تک اپنے50ون ڈ ے میچز میں سے صرف میں باؤلنگ کی تھی جب کہ اپنے 6ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی گیند بازی نہیں کی ۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں41.33کی اوسط سے3وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ یاد رہے کہ عمومی طور پر آئی سی سی دنیا بھر کے باؤلرزکے ایکشن کی جانچ پڑتال کرتاہے اور کئی اچھے باؤلرز مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث گیندبازی سے محروم بھی ہوگئے ہیں تاہم بھارتی باؤلرز کے ساتھ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہو اور پھر ان پر باؤلنگ کروانے کی پابندی بھی عائد کردی جائے۔بھارتی باؤلرز کے ساتھ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہو اور پھر ان پر باؤلنگ کروانے کی پابندی بھی عائد کردی جائے۔

FOLLOW US