Monday January 20, 2025

’’پختون سے پختون کی محبت نے نئی مثا ل قائم کر دی ‘‘ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے’ گل پانڑا ‘ کو ایسی خوشخبری سُنا دی کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے، تصویروں نے دھوم مچا دی

’’پختون سے پختون کی محبت نے نئی مثا ل قائم کر دی ‘‘ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے’ گل پانڑا ‘ کو ایسی خوشخبری سُنا دی کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے، تصویروں نے دھوم مچا دی

لاہور ( نیوز ڈیسک) کوک اسٹوڈیو سے عو ام پاکستانی گلوکاروں نے عوام کے دلوں میں مخصوص جگہ بنائی ۔ تمام سنگروں میں سے مومنہ مستحسن اور گل پانڑا وہ گلوکاروائیں ہیں جو پاکستانی نوجوانوں کا کرش بن گئیں ، تاہم گُل پانڑا نے اب ایسی ذمہ داری سنبھال لی ہے کہ انکے مداح بھی ورطہ حیرت میں ڈوب گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گل پانڑہ کو پشاور

زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹر جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ پشاور زلمی نے معروف گلو کارہ گل پانڑا کو گرینڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا ہے، گل پانڑا سیزن ون سے پشا وکارہ گور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں اور اب وہ پشاور زلمی کے ساتھ زلمی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں خصوصاً ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گی۔ اس موقع پر گل پانڑا کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ گل پانڑا کا کہنا تھا کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی، میں زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ، زلمی سکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل سیزن ون کیلئے پشاور زلمی کا ترانہ بھی گل پانڑا نے ہی تیار کیا تھا اور اب وہ جلد ہی سیزن فور کیلئے بھی زلمی کا ترانہ ریلیز کرنے والی ہیں۔

FOLLOW US