Monday January 20, 2025

سرفراز احمد کپتانی اور ورلڈ کپ میں شرکت دونوں سے فارغ پی سی بی کے عہدیدار کے انکشاف سے کھلبلی مچا دی

سرفراز احمد کپتانی اور ورلڈ کپ میں شرکت دونوں سے فارغ پی سی بی کے عہدیدار کے انکشاف سے کھلبلی مچا دی

جہانسبرگ ْ، ْلاہور(مانیٹرنگ ٖڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے دن گن لیے گئے۔بطو ر کپتان کے ان کی اننگزکے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ سینئر صحافی نے سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جلدہی سرفراز احمدسے کپتانی چھین لی جانے والی ہے اور اتنا ہی

نہیں بلکہ بطور کھلاڑی ان کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ کھیلنے جانے والی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں،نجی ٹی وی چینل سے وابستہ کھیلوں کے معروف صحافی شعیب جٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بظاہر سرفراز احمد کی بطور کپتان اننگ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ شعیب جٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل اور سابق کرکٹر کی جانب سے سرفراز احمد سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ “کپتانی گئی اب”۔ جبکہ خود کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سرفراز احمد کی ورلڈکپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

FOLLOW US