Friday September 19, 2025

سرفراز احمد یا پھر شعیب ملک ؟ ورلڈ کپ 2019میں پاکستانی ٹیم کا کپتان کون ہو گا پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر

سرفراز احمد یا پھر شعیب ملک ؟ ورلڈ کپ 2019میں پاکستانی ٹیم کا کپتان کون ہو گا پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر وسیم اکرم کا کہناہے کہ ورلڈ کپ نزدیک ہے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھےجانےکے فیصلے میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ورلڈ کپ 2019كکے

بعدقومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری طویل المدت ہونی چاہیے ۔ یہ فیصلے دوررس نتائج دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ سرفراز احمد کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہناتھا کہ سرفراز کے معاملے کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے والے خود ہم ہی ہیں ۔سوشل میڈیا پر سرفراز کے کہے ہوئے الفاظ کو دہرایا جاتا رہا ۔ سرفراز احمدنے غلطی کی جس کی سزا ان کو مل گئی ہے ۔ غصے میں انسان کو ئی قدم اٹھا لیتا ہے لیکن ڈریسنگ روم کے ماحول پر اس کا اثر نہیں پڑنا چاہیے۔