Friday September 19, 2025

آج میں دیکھ کر حیران ہو رہاتھا کہ ہماری ٹیم بہت زیادہ اعتماد سے کھل کر کھیل رہی تھی کہیں ایسا تو نہیں کہ۔

آج میں دیکھ کر حیران ہو رہاتھا کہ ہماری ٹیم بہت زیادہ اعتماد سے کھل کر کھیل رہی تھی کہیں ایسا تو نہیں کہ۔

جہانسبر گ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی باڈی لینگوئج اور ان کے اعتماد کو حیران کن حد تک بہتر قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھاکہ پاکستانی ٹیم آج ایک الگ ہی رنگ میں نظر آئی۔گرین شرٹس نے کھیل کے تینوں شعبوں میں جنوبی افریقی ٹیم کی نسبت بہتر

کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔لڑکوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ آج کھل کر کھیل رہے تھے اور اپنی گیم انجوائے کر رہے تھے یہ بات خاصی حیران کن ہے ۔یہی ٹیم سرفراز کی قیادت میں کھیل رہی تھی جو ان کے اعتماد کی سطح خاصی پست تھی۔یہ جاننا ضروری ہوگیا ہے کہ سرفراز کی قیادت میں ڈریسنگ رو م کا ماحول کیسا ہے کیاپلئیرز ان کی کپتانی میں خود کو آرام دہ محسوس کر رہے ہیں۔ سرفراز اپنے رویے کی بنا پرمعطلی کی شکار ہوئے ہیں ۔اس رویے کی نوعیت اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کس طرح کی ہے ۔کیا کچھ کھلاڑی سرفراز کی وجہ سے دبائو تو محسوس نہیں کررہے۔ کیونکہ کپتان کا ایک پریشر ہوتا ہے ،اس کا غصہ اور ناراضگی کھلاڑیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے انگلینڈ جانا ہے۔کھلاڑیوں کے اعتماد کا لیول بلندکرنا ضروری ہے۔کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ ٹیم سرفراز کے بحیثیت کپتان پسند یا ناپسند ہونے کی منقسم ہے۔یا کوئی دھڑے بندیاں ہیں ۔میرے خیال سےکھلاڑیو ں کو اعتماد میں لے کر اس بارے میں ان سے رائے معلوم کی جانی چاہیے۔