شعیب ملک کی کپتانی میں پا کستانی با ولرز نے جنو بی افریقہ کے پر خچے اڑ ا دیئے ، بڑا سرپرائز دے دیدیا
جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو ابتدا میں مایوس کن آغاز رہا لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن پوری ٹیم 41 اوورز
میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی بیٹنگ میں کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی 101 رنز کی شراکت ہی بولنگ لائن پر حاوی رہی، اس کے سوا جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔فاف ڈوپلیسی 57 اور ہاشم آملہ 59 رنز بنانے کے ساتھ نمایاں رہے، ریسی ڈوسن 18 اور فیلوک وایو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 156 کے مجموعی اسکور پر عثمان شنواری نے اپنے ایک ہی اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی 2، محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔