Saturday January 25, 2025

جنوبی افریقہ کا کھلاڑی ‘کالا’ ہے تو سرفراز احمد کون سا شہزادہ چارلس ہیں؟

جنوبی افریقہ کا کھلاڑی ‘کالا’ ہے تو سرفراز احمد کون سا شہزادہ چارلس ہیں؟

لاہور(نیوزڈیسک) معروف صحافی ارشاد بھٹی کا قومی ٹیم کے کرکٹر سرفراز احمد کی طرف جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پھیلکوایو کو’کالا’ کہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تعلیم کا نہیں بلکہ تربیت اور گرومنگ کا ہے۔سرفراز احمد بھی کوئی شہزادہ چارلس نہیں تھے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ آپ بھی اتنے ہی کالے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ نے کھلاڑی

کو کالا کہہ دیا۔ اور آپ سوچ دیکھیں کہ کرکٹ کے میدان میں بھی ماں کا ہی تعویذ چل رہا ہے۔عجیب لگتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یہ حال ہے جب ان کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا تو انہوں نے نعت پڑھ کر خوب داد وصول کی یہ اچھی بات ہے لیکن سرفراز احمد کو گرومنگ کی ضرورت ہیں۔کیونکہ یہ پوری ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں اس لیے انہیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہئیے،ارشاد بھٹی کا دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آؤٹ نہیں ہو رہا تھا تو پیچھے سے وکٹ اٹھا کر بھاگ جاتے اور کہتے کہ بہنا ڈر گئی بہنا ڈر گئی۔ ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ انگریز کھلاڑی ایسی ایسی انگریزی بولیں کہ پھر سرفراز احمد ڈکشنری لے کر ترجعہ ڈھونڈتے پھریں گے۔واضح رہےہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باﺅلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔ یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل

پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو“۔جس کے سرفراز ااحمد پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔ سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کرکٹر ایڈل پھیلکوایو سے معافی مانگ لی ۔سرفراز احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ”آج صبح میں نے پھیلکوایو سے ملاقات کرکے ان سے معافی مانگی ہے اور انہوں نے بھی دل بڑ ا کرتے ہوئے میری معافی قبول کرلی ہے،امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے لوگ بھی مجھے معاف کردیں گے “۔

FOLLOW US