Friday September 19, 2025

صرف دس منٹ کےلئے آئوں گا اور 10كکروڑ روپے لوں گا پی ایس ایل فور کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ سکتے میں آجائیں گے

صرف دس منٹ کےلئے آئوں گا اور 10كکروڑ روپے لوں گا پی ایس ایل فور کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ سکتے میں آجائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے بالخصوص گلوکار ’پٹ بل‘ کو صرف 10 منٹ تک پرفارم کرنے کیلئے اتنے پیسے دئیے جا رہے ہیں کہ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے پاپ سنگر افتتاحی

تقریب میں صرف 10 منٹ تک اپنے فن کا جادو جگائیں گے اور اس کیلئے انہیں 10 کروڑ روپے ادا کئے جا رہے ہیں اور اس رقم میں ان کے عملے کے تمام افراد کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ فرنچائزز نے اتنی زیادہ رقم دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی مقامی گلوکاروں کو موقع دیتا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’پٹ بل‘ کو بلانے کا فیصلہ بین الاقوامی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔