پاکستان کے خلاف تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کا ایک نیاہی روپ سامنے آگیا جنوبی افریقی تماشائیوں کا غصہ بھی بے قابو ہو گیا
سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے بالروں کی تو جم کر پٹائی ہوئی ہی۔ فیلڈروںنے بھی رہی سہی کسر پوری کردی۔ جنوبی افریقہ جو فیلڈنگ میں دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے ، کی فیلڈنگ پاکستان کے خلاف تیسرے میچ میں انتہائی ناقص رہی اور کئی انتہائی آسان کیچ چھوڑ دیے گئے ۔ جس کا پاکستانی بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور میزبان
ٹیم کے سامنے رنز کے انبار لگا کر رکھ دیے۔اگرچہ جنوبی افریقی فیلڈروں نے میچ کے دوران کچھ مشکل کیچز پکڑے لیکن چند آسان کیچ چھوڑے جانے پر جنوبی افریقی تماشائی کو حیرت زدہ نظروں سے دیکھنے لگ گئے