Saturday May 18, 2024

امام الحق نے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا دنیائے کرکٹ کے شائقین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

امام الحق نے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا دنیائے کرکٹ کے شائقین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان پاکستانی بلے باز امام الحق نے خود پر ہوئی تنقید کا منہ توڑ جواب اپنی کارکردگی سے دے دیا ہے اور انھوںنےایک روزہ کرکٹ میں تیز رفتاری سے ایک ہزار بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین

ہونےکااعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انھوںنے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میںیہ اعزاز حاصل کیا۔امام الحق نے اپنے کیرئیر کے 19ویں میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے بلے باز ہیں جبکہ فخرزمان صرف 18میچوںیہ کارنامہ سرانجام دے کر سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم ، جوناتھن ٹروٹ، پیٹرسن اور کوئنٹن ڈی کوک 21 ، 21اننگز میں ایک ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

FOLLOW US